پاکستان
21 جولائی ، 2015

محفوظ یارخان ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ مقرر

 محفوظ یارخان ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ مقرر

لندن ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی اور غیرآئینی گرفتاریوں پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اور گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے نظام کو مزیدبہتر اور منظم بنانے کیلئے ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کی تنظیم نوپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔اجلاس میں متفقہ طورپر سینئر ترین قانون داں اورمعروف سیاستداں ڈاکٹر محفوظ یارخان کو ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ لیگل ایڈ کمیٹی کے موجودہ صدر نعیم صدیقی ، لیگل ایڈ کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔دریں اثنا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے سینٹرل پنجاب زون ضلع لاہور کے کارکن چوہدری عارف عمران کمبوہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک اوردعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔علاوہ ازیں کیتھو لک ڈائسیس کے تین رکنی نمائندہ وفد نے سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے رکن عاف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں پو پ کا الطاف حسین کے نام بھیجا گیا خصوصی تحریری پیغام پہنچایا ۔





























مزید خبریں :