22 جولائی ، 2015
کولمبو......سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میںپاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 257رنز کا ہدف دےدیا۔ سری لنکا نے 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 256رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کے کھلاڑی تھریمانے نے سب سے زیادہ 90رنز بنائے جبکہ دلشان نے 50رنز کا دوسرا نمایاں اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3، انور علی نے 2، راحت علی، یاسر شاہ اور امداد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔