22 جولائی ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے،اورکہاکہ قمرمنصورکوآج منہ پرکپڑاڈال کرخطرناک مجرموںکی طرح عدالت میں لایا گیااور عدالتمیںاپنی بیماری اورتکالیف کے بارے میں بتانے اور علاج کی درخواست کے باوجود انہیں ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیا،جو کہ قابل مذمت ہے ،یہ کونساانصاف ہے کہ جن مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں نے فوجیوں کے گلے کاٹے، پورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کیا،نوجوانوںکو کھلے عام خودکش حملوںکی ترغیب دی، ملک میں جدال وقتال کاکلچرعام کرنے کی باتیں کیںوہ دندناتے پھررہے ہیں ،فوجکی قربانیوںکاکھلے عام مذاق اڑایا وہ اسٹیبلشمنٹ کے منظورنظرہیں، اور جن لوگوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹ کرملک کوکنگال کیا وہ نہ صرف آزادہیںبلکہ آج بھی حکومت اورانتظامیہ کی بڑی بڑی کرسیوںپربیٹھے ہوئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروںاورکارکنوںپر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ،گرفتارکرکے انہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیایہ صورتحال اس امرکاثبوت نہیں کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے۔دریں اثنا الطاف حسین نے اورنگی ٹائون سیکٹرکے کارکن نوشاد عالم کے ملتان میں ٹریفک حادثے میں انتقال گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)