22 جولائی ، 2015
لاس اینجلس......ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بانڈ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سیکرٹ ایجنٹ کی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کی نئی جھلک منظر عام پر آگئی۔ نئی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ جیمز بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم ہے۔ فلم میں ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بانڈ بن کر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 26اکتوبر کو فلم کا ورلڈ پریمیئر لندن میں رکھا جائے گا جبکہ فلم نومبر کے شرو ع میں سینماؤں میں پیش کی جائے گی۔