23 جولائی ، 2015
قاہرہ..........مصر میں دریائے نیل میں مسافر کشتی سے مال بردار جہاز ٹکرانے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ کے شمال میں دریائے نیل میں مسافر کشتی سے مال بردار جہاز ٹکرا گیا ہے۔ حادثے کے وقت کشتی میں 25افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو بچوں سمیت پندرہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ جبکہ چھ افراد کو بچا لیا گیا۔ چار افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مصری پولیس نے مال بردار جہاز کے کپتان کو گرفتار کر لیا ہے۔