دنیا
24 جولائی ، 2015

داعش کیخلاف ترکی و امریکہ کا فضائی اڈہ کے استعمال پر معاہدہ طے پا گیا

داعش کیخلاف ترکی و امریکہ کا فضائی اڈہ کے استعمال پر معاہدہ طے پا گیا

انقرہ........ترکی داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا کو اہم فضائی اڈہ استعمال کرنے کی جلد اجازت دے گا۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے کہ امریکی طیارے داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے جنوبی ترکی میں واقع انسرلک ایئر بیس استعمال کریں گے۔ معاہدے کے تحت امریکا کے لڑاکا اور جاسوس طیارے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے یہی فضائی اڈہ استعمال کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ معاہدہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات اور گزشتہ روز صدر اوباما اور ترک ہم منصب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد طے پایا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق دونوں رہنماوں نے داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم ترجمان نے امریکا اور ترکی کے درمیان فضائی اڈے کے استعمال پر معاہدے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :