24 جولائی ، 2015
لاہور ........لاہور کے علاقے کاہنہ میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپٹرا اورسامان جل کر راکھ ہوگیا ۔کا ہنہ کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔اطلاع ملتے ہی ریسیکو اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پنچ گئیں اور آگ پر قابو لیا۔آگ سے لگنے کے وقت فیکٹری خالی تھی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل گیا۔