15 مئی ، 2012
اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار بہتر ہو رہی ہے اور کل تک وزارت خزانہ سے مزید 7 ارب روپے جاری ہونے کا امکان ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق تیل کی ادائیگیوں کے لیے کل تک وزارت خزانہ سے مزید سات ارب روپے جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے ،۔ حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12200میگاواٹ ، طلب 16000میگاواٹ اور شارٹ فال 3800میگاواٹ ہے۔ تھرمل سے 8700میگاواٹ اور پانی سے 3500میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔