15 مئی ، 2012
حافظ آباد…حافظ آباد میں بیوی کو منانے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑگئی۔ سسرالیوں نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کا بازو کاٹ دیا۔حافظ آباد کے نواحی گاوٴں کے رہائشی محمد نواز کے مطابق وہ اپنی بیوی عظمیٰ رانی کو منانے کے لئے سسرال گیا۔ لیکن اس کے والد اور بھائیوں نے بیوی کو حوالے کرنے کی بجائے اس پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ محمد نواز نے بتایا کہ سسرالیوں نے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے چارہ کاٹنے والی مشین سے اس کا بازو کاٹ دیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔