15 مئی ، 2012
کراچی…ریلوے پٹری چوری کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سکھر اور کراچی ڈویژن سے ریلوے کی 30 کروڑ مالیت کی پٹری چوری ہوئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد نے پٹری چوری کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔30 کروڑ روپے مالیت کی جو پٹری چوری ہوئی اس میں 3 کروڑ روپے مالیت کی چین سے منگوائی گئی پٹری بھی شامل ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ضلع پولیس، لوہا تاجر اور ریلوے افسران کی ملی بھگت سے چوری کی گئی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ پٹری چوری کیس میں گریڈ اٹھارہ سے انیس کے چھ ریلوے افسران کو گرفتار کر لیا جائے۔