28 جولائی ، 2015
نیویارک...........امریکا اور ترکی نے داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کرتے ہوئے فری زون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہےامریکہ اور ترکی مل کر شام کے شمالی علاقوں کو داعش کے باغیوں سے خالی کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ترکی نے شمالی شام میں بفرزون کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ تاکہ شام سے ملنے والا ترکی کا سرحدی علاقہ زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔ تاہم، اس کارروائی میں ترکی کا خطے کو نو فلائی زون میں شامل کرنے کا دیرینہ مطالبہ شامل نہیں ہے۔ترکی نے سرحد پر سیکورٹی صورتحال پر غور کے لیے آج نیٹو کا خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔