31 جولائی ، 2015
برمنگھم...........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ برمنگھم میں جاری ہے۔ آج دن ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پوزیشن اس ٹیسٹ میچ میں مضبوط اور مستحکم کرلی ہے۔ جہاں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 168رنز اسکور کیے ہیں اور انگلش ٹیم پر صرف 23رنز کی برتری حاصل کی ہے، ٹیم میں ڈیوڈ وارنر 77رنز کے ساتھ نمایاں رہے اس کے علاوہ کینگروز ٹیم کا کوئی بیٹسمین انگلش ٹیم کے بالر اسٹیو فن کی تباہ کن بالنگ کا سامنہ نہ کرسکا۔ اسٹیو فن نے 45رنز کے عیوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ 133رنز 3وکٹوں پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 1.67اوورز میں 281رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اسٹریلیا پر 145رنز کی برتری بھی حاصل کی، ٹیم کی جانب سے جو روٹ63، معین علی59 اور این بیل53رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، تاہم کینگروز ٹیم کی جانب سے نیتھن لیون، جوش ہیزل وڈ نے 3،3اور مچل اسٹارک، مچل جانسن نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔