02 اگست ، 2015
ینگون.........میانمار کے وسطی اور مغربی علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام کے مطابق مختلف واقعات میں اب تک 27افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے ڈیڑھ لاکھ گھروں اور کھیتوں کو نقصان پہنچا۔ ہزاروں افراد نے خانقاہوں میں پناہ لے رکھا ہے۔حکومت نے سب سے زیادہ متاثرہ 4علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ سیلاب میں پھنے ہزاروں افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سیلابی صورتحال کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق میانمار کی سرحد پر بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں 20افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔