پاکستان
02 اگست ، 2015

اسلام آباد :سیکٹر آئی الیون میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بے دخل

اسلام آباد :سیکٹر آئی الیون میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد  بے دخل

اسلام آباد ......اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کردیا گیا، پولیس سیکیورٹی میں تمام غیر قانونی مکانات مسمار کرکے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔چار روز سے جاری آپریشن میں سی ڈی اے نے ڈھائی سو سے زائد غیر قانونی مکانات مسمار کیے گئے، علاقہ مکین ملبے سے اپنا سامان نکال کر چلے گئے جبکہ زمین لیول کرنے کے لیے سی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کی مدد سے گرائے گئے مکانات کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، علاقے کے اطراف خار دار تار لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مزید خبریں :