02 اگست ، 2015
لاہور..... گوجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پھل فروش طالب علم علی حمزہ نے وزیر اعلی شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔وزیر اعلیِ نے علی حمزہ کی لگن کو سراہتے ہوئے اسے پانچ لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ کا انعام دیا ۔پھلوں کی ریڑھی لگا کر گھریلو اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیساتھ میٹرک میں گوجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم علی حمزہ نے لاہور میں وزیر اعلی شہبازشریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیِ نے علی حمزہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس کے تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علی حمزہ جیسے بیٹوں پرقوم کو فخر ہے۔ انہوں نے علی حمزہ کے کلاس ٹیچر کیلیے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔