02 اگست ، 2015
اسلام آباد......پاک بھارت قومی سلامتی امورکےمشیروں کی ملاقات کیلئے 23اور24اگست کی تاریخ کی تجویز دی گئی ہے،یہ تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی ہے جس کا پاکستان نے فوری طور پر اس کو جواب نہیں دیا ہے،پاکستان کی جانب سے فوری جواب نہ دینے کی وجہ بھارت میں گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کہ وجہ سے بھارتی الزام تراشیاں ہو سکتا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میںکشیدگی میں ااضافہ ہواتاہم پاکستان کی جانب سے اس تجویز کا جواب12یا13اگست تک دیا جا سکتا ہے جس کے بعد پاکستان کی سلامتی کے مشیر سر تاج عزیز23اگست کو بھارتی دار الحکومت نئی دہلی جا سکتے ہیں اور24اگست کو دونوں ممالک کی سلامتی کے مشیر ملاقات کرسکتے ہیں۔