02 اگست ، 2015
کراچی ......ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قانون کی علمبرداری اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور کارروائی جاری رکھی جائے۔ معاشرے کے تمام طبقے جرائم کے خلاف اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ ہیں۔