پاکستان
02 اگست ، 2015

والدین کی شفقت سے محروم جڑواں بہنیں شیلٹر ہوم میں مقیم

والدین کی شفقت سے محروم جڑواں بہنیں شیلٹر ہوم میں مقیم

کراچی.......بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں ، یہ خود بھوکی پیاسی رہتی ہیں مگر ہر دکھ درد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔ بہنیں قدرت کا انمول تحفہ ہیںاور اگر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں دنیا میں دو ننھی پریاں جنم لیں تو ان کی محبت ایک دوسرے سے اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔سدرہ اور بسمہ 14 سالہ دو جڑواں بہنیں ہیں۔ پیدائش کے وقت ماں دنیا سے چلی گئی تو باپ نے پرورش کی ،لیکن وقت اور حالات نے ساتھ نہ دیا، باپ کا روزگار چھن گیا،تو حالات سے مجبور باپ دونوں بہنوں کو شیلٹر ہوم میں چھوڑ گیا۔ شیلٹر ہوم میں تین سال سے موجود یہ دونوں بچیاں ایک دوسرے کا سہارے ہیں ،کھیلنا،کھانا پینا غرضیکہ ایک دوسرے کی دوست دونوں ہر وقت اپنے والد کی راہ تکتی ہیں، انہیں پھر سے گھر جانے کی خواہش ہے۔دونوں کی عمر ابھی موج مستی کی ہے پر والدین کی شفقت سے محروم یہ بہنیں دعائوں سے قسمت کے بدلنے پر یقین رکھتی ہیں۔

مزید خبریں :