پاکستان
02 اگست ، 2015

الطاف حسین پہلے بھی ’’را‘‘سے ساتھ دینے کی درخواست کر چکے

الطاف حسین پہلے بھی ’’را‘‘سے ساتھ دینے کی درخواست کر چکے

کراچی.......یکم مئی دوہزار پندرہ کو کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا تھا کہ وہ راسے درخواست کرتے ہیں کہ کھل کر ساتھ دے۔ الطاف حسین نےچھ نومبر دوہزار چار میں بھارت میں منعقد کی گئی ایک تقریر میں کہاتھا کہ اگر پاکستانی حکومت ان کو مہاجر کا طعنہ دے تو بھارت مہاجروں کو اپنے ملک میں پناہ دے۔ ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے الطاف حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی ہوش و حواس میں رہ کر اس قسم کی بات نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :