پاکستان
02 اگست ، 2015

اسلام آباد: وزیر اعظم کے قافلے میں گھسنے والا شخص رٹائرڈ ایئر کموڈور نکلا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے قافلے میں گھسنے والا شخص رٹائرڈ ایئر کموڈور نکلا

اسلام آباد....... اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں غلطی سے ایک گاڑی گھس گئی تھی، سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر اس میں سوار شخص سے پوچھ گچھ کی، پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ گاڑی چلانے والا شخص رٹائرڈ ایئر کموڈور ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گاڑی چلانے والا مشتبہ شخص پاک فضائیہ کا ریٹائرڈ ایئرکموڈورحفیظ الرحمان ہے جو اپنے خاندان کے ہمراہ تھا، تاہم سیکورٹی اداروں نے حفیظ الرحمان کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےقافلے میں مشکوک گاڑی داخل ہونےسےسیکورٹی کی گاڑیاں آپس میں نہیں ٹکرائی تھیں۔

مزید خبریں :