02 اگست ، 2015
پشاور........خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاست اور فوج کے خلاف الطاف حسین کی حالیہ تقریر قابل مذمت ہے، بیرونی طاقتوں سے ملک پر قبضے کا مطالبہ الطاف حسین جیسا ملک دشمن کر سکتا ہے۔ سندھ کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی الطاف حسین کے مطالبے کی مذ مت کرتی ہے، الطاف حسین نے کراچی میں نیٹو فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کرکے قوم کی دل آزاری کی ہے اور ان کا یہ مطالبہ ملک دشمنی ہے، الطاف حسین پاکستان کو توڑنے کے لیے اقوام متحدہ کی فوج کی کراچی میں تعیناتی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔