پاکستان
03 اگست ، 2015

الطاف حسین کی اشتعال انگیزتقریرکیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

الطاف حسین کی اشتعال انگیزتقریرکیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور........پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔قرار دادمیں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔قرار داد کے متن کے مطابق الطاف حسین باقاعدگی سے ریاست پاکستان ،پاک افواج اور دوسرے ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اشتعال انگیز الفاظ کے استعمال اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کےلیے بھارت سے طاقت کے استعمال کی اپیل بھی کررہے ہیں ۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے اورالطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آئین شکنی کی مقرر کردہ سزا دی جائے ، قرار داد میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے پاک فوج اور رینجرز کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :