پاکستان
03 اگست ، 2015

شریف برادران کو لاہور سے دور کے علاقوں کی فکر نہیں،عمران خان

شریف برادران کو لاہور سے دور کے علاقوں کی فکر نہیں،عمران خان

روجھان .......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو علاقے لاہور سے دور ہیں شریف برادران کو انکی فکر نہیں ، سیلاب زدگان کی مدد کیلئے زيادہ پیسے کی نہیں ارادے کی ضرورت ہے لیکن شاید بند بنانے میں اتنا کمیشن نہیں ملتا جتنا میٹرو بنانے میں ملتا ہے ۔ روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کے اقدامات نہیں کیے ،پچھلے 2 سالوں میں کسان پس کر رہ گیا ،پیسے نہیں کسانوں کو بچانے کا ارادہ ہونا چاہیے۔عمران خان کا مزید کہناتھا کہ شریف برادران چھٹی بار پنجاب پر بادشاہت کررہے ہیں،ڈیڑھ100 ارب روپے 2 میٹرو بس پراجیکٹس پر خرچ کردیے گئے،ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کیلئے جنگ لڑوں گا۔

مزید خبریں :