03 اگست ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے گلبرگ میں گجر نالے پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ آپریشن کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گجر نالے پر قائم غیرقانونی مکانات اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے ۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن ڈی سی سینٹرل کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ آپریشن کیخلاف متاثرین نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردی ۔ بعد میں پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔