پاکستان
03 اگست ، 2015

آصف زردار ی نے وزیراعلی قائم علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا

  آصف زردار ی نے وزیراعلی قائم علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا

کراچی ......پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردار ی نے وزیراعلی ٰسندھ سیدقائم علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ہے ۔ ترجمان وزیراعلی ہاوس کے مطابق وزیراعلی قائم علی شاہ مختصر دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ائرپورٹ سے وزیرآبپاشی اور اطلاعات نثار کھوڑو کو ٹیلی فون کرکے سیلاب کی صورتحال،بندوں، پشتوں پر جاری کام اور سکھر بیراج کی نگرانی کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں ایل بی او ڈی پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ٰسندھ کو سابق صدر آصف علی زردار ی نے دبئی طلب کیا ہے ۔ ان کی دبئی طلبی کی وجہ صوبائی وزیرتعلیم اور سیکریٹری تعلیم درمیان تنازع کی صورتحال بھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم نے سابق صدر کے بہنوئی اور سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :