03 اگست ، 2015
مظفر آباد.......آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنی کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دونوں وزیروں کو الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں وزیر 72گھنٹے میں الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کریں، ورنہ خود کو کابینہ سے فارغ سمجھیں۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے 6اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے، اس معاملے میں اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے وزیر طاہر کھوکھر نے اپنے وزیراعظم کا الٹی میٹم مسترد کردیا ہے۔