geonewsurdu.tvurdu.geo.tv
03 اگست ، 2015
اسلام آباد......وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند جنرل دھرنے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خلاف سازش کر رہے تھے، یہ بات بالکل غلط ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں، آر می چیف نے فوج کا ہی نہیں پورے ملک کے عوام کا دل بھی جیتا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ دھرنے کے دوران فوج کے اندر سے بعض لوگ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ہٹانا چاہتے تھے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے جب دھرنے کی اصل کہانی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ اتنا کچھ جانتے ہیں کہ ایک کتاب کے مصنف بن سکتے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ بحیثیت وفاقی وزیرداخلہ وہ پاک فوج اور خفیہ اداروں سے قریبی رابطوں میں رہتے ہیں۔