پاکستان
03 اگست ، 2015

پنجاب رینجرز کے انسداد دہشتگردی دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب

پنجاب رینجرز کے انسداد دہشتگردی دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب

لاہور.......لاہور میں پاکستان رینجرز پنجاب کے انسداد دہشت گردی فورس میں شامل نئے دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا ہے کہ سرحد پار جارحیت کے بھرپور مقابلے، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے 23ویں دستے کے 120نوجوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہونے والی تقریب میں تربیت یافتہ نوجوانوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف فارمیشنز کے عملی مظاہرے کیے۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہونے والی ان مشقوں میں کمانڈوز نے عمارت میں موجود دہشت گردوں کے نرغے سے شہریوں کو آزاد کرانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کو سکیورٹی مسائل اور سرحد پار سےجارحیت کا سامنا ہے،ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلےکے لیے تیار ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیےرینجرز کا کلیدی کردار ہے۔ کمانڈوز نے مارشل آرٹس کا بھی متاثر کن عملی مظاہرہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے جوانوں کو بیج لگائے۔

مزید خبریں :