03 اگست ، 2015
لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پارٹی سے دستبردارہونے کیلئے رائے مانگی گئی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبردارہوجانا چاہیے؟ اس حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص رائے سے فوری آگاہ کریں۔