03 اگست ، 2015
اسلام آباد......جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے تحریک واپس لینے کے لیے نہ وزیراعظم نے اسرار کیا نہ ہم نے انکار کیا،وزیراعظم سے ملاقات میں طے ہوا کہ پارٹی مشاورت کے بعدفیصلہ ہو گا، پارٹی نے مشورہ دیا کہ تحریک واپس نہ لی جائے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنی حدسے تجاویز کیا ہے تاہم پتہ نہیں کہ یہ آرٹیکل 6کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں اگر ووٹنگ ہوئی تو ہم تحریک کے خلاف ووٹ دیں گے۔