05 اگست ، 2015
کراچی ......قومی بچت نے مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، بہبود اسکیم اور پنشن اسکیم پر منافع کی شرح 10 اعشاریہ56فی صد سے بڑھا کر 11اعشاریہ04فی صد کر دی گئی ہے۔محکمہ قومی بچت کے مطابق بہبود اسکیم اور پنشن اسکیم کے تحت ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ہر ماہ 920روپے منافع ملے گا جبکہ ریگولر انکم سکیم کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 720روپے منافع ملے گا۔ڈیفنس سیونگ سکیم کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری پر پہلے مہینے 3700روپے جبکہ آخری مہینے 4400روپے منافع ملے گا، اس سکیم کے تحت ایک لاکھ روپے 10 سال میں 2لاکھ 40 ہزارروپےہوجائینگےجبکہ خصوصی سیونگ اسکیم پر منافع کی شرح 6اعشاریہ8فی صد سے بڑھا کر 7اعشاریہ4فی صد کی گئی ہے۔ سیونگ اکاونٹ پر شرح منافع 4اعشاریہ5فی صد سے بڑھا کر4اعشاریہ75 فیصد کرنےکااعلان کیاگیاہے۔