07 اگست ، 2015
نیویارک.......امریکی ریاست کولو راڈو میں طاعون کے مرض سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ رواں سال کولو راڈو میں ہلاک ہونے والا طاعون کا یہ دوسرا مریض ہے ۔ طاعون سے ہلاکت کا واقعہ کولو راڈو کی کاونٹی Pueblo کے دیہی علاقے میں پیش آیا ۔ کاونٹی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کے مطابق اندازہ ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص میں طاعون کی بیماری کسی چوہے ، پسو یا کسی مردہ جانور سے منتقل ہوئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیس منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں جانوروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کولو راڈو میں اس سال طاعون سے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔