09 اگست ، 2015
کراچی......کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم فائرنگ کیس میں ملوث ڈرائیور نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ڈرائیور الطاف کا کہنا ہے شارع فیصل پر وسیم اکرم کی گاڑی سے ٹکر کے بعد ہم گھبرا گئے تھے۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ سلور رنگ کی مرسیڈیز میں وسیم اکرم سوار ہیں۔ گاڑی کی ٹکرکےبعدمالک نےمجھےگاڑی تیزچلانےکوکہا ،جب وسیم اکرم نےاپنی گاڑی سےہمیں دبایا توہم رک گئے ۔ وسیم اکرم بھی غصےمیں تلخ زبان استعمال کررہےتھے ۔گولی میں نے نہیں چلائی ۔ میری غلطی اتنی ہےکہ ٹکرکےبعد مالک کےکہنےپرگاڑی نہیں روکی۔