دنیا
10 اگست ، 2015

نئی دہلی: جھارکنڈ کے مندر میں بھگدڑ سے 11افراد ہلاک، 50زخمی

نئی دہلی: جھارکنڈ کے مندر میں بھگدڑ سے 11افراد ہلاک، 50زخمی

نئی دہلی..........بھارتی ریاسے جھارکنڈ کے ایک مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث 11افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکنڈ کے دیوگڑھ بدھم مندر میں رسمی پوجا پاٹ کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 50افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس و ریسکیو اہلکاروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، جنہوں نے کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے ساتھ ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :