11 اگست ، 2015
پشاور.......محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں اب تک خسرہ کے تین ہزار سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت حکام کےمطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں سال اب تک تین ہزار سے زیادہ بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے ۔خسرہ سے چارسدہ ،ملاکنڈ،مردان ،نوشہرہ،پشاور ،سوات،ہری پور اور ڈی آئی خان زیادہ متاثر ہوئے ہیں محکمہ صحے حکام کے مطابق حالیہ سیلاب سے بھی بچوں میں خسرہ بیماری کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں چترال سرفرست ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق خسرہ ایک متعددی مرض ہے اوربچےاپنی نازک جسمانی ساخت کی وجہ سے آسانی سےاس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اور یہ بیماری ایک بچے سے دوسرے بچے میں باسانی منتقل ہوتا ہے۔