پاکستان
17 مئی ، 2012

نارووال میں ڈکیتی میں مزاحمت پر دو بہنیں ہلاک

نارووال … نارووال میں ڈاکووٴں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو بہنوں کو ہلاک اور ماں باپ کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق تحصیل شکر گڑھ کے گاوٴں بمبو میں تین ڈاکو ایک گھر میں لوٹ مار کررہے تھے کہ اہل خانہ کی مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ صائمہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 17 سالہ شمائلہ اور ماں باپ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لاہور منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج شمائلہ بھی دم توڑگئی۔واقعے کے خلاف شہریوں نے ظفر وال شکر گڑھ روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔پولیس نے تھانہ شکر گڑھ میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :