پاکستان
17 مئی ، 2012

کراچی ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

کراچی ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے آج صبح ایک نوجوان کی بوری میں بند تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لائنز ایریا میں ٹیکنکل کالج کے قریب سے آج صبح ایک شخص کی بوری میں بند تشدد زدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا اور لاش بوری میں بند کرکے پھینکی۔ بریگیڈ پولیس نے لاش جناح اسپتال پہنچائی مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس سے قبل ریسیکو ذرائع کے مطابق میٹھادر کے علاقے میں اچھی قبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 30 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ حسن اسکوائر،لانڈھی کے علاقے مجید کالونی اور کورنگی کراسنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر نیو کراچی سیکٹر5 جی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کی زد میںآ کر مکان کی چھت پر موجود لڑکی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

مزید خبریں :