دنیا
17 مئی ، 2012

بھارت کی پاکستان کے 3دریاوٴں پر 7ڈیم بنانے کی تیاریاں

بھارت کی پاکستان کے 3دریاوٴں پر 7ڈیم بنانے کی تیاریاں

کراچی… بھارت پاکستان کے تین دریاوٴں پر سات ڈیم بنانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کی دستاویزات کے مطابق بھارت پاکستانی دریاوٴں سندھ،چناب اور جہلم پر سات ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لئے 28جولائی 2012 کو اقوام متحدہ سے10سال کے لئے تقریباً 700ملین ڈالر کاربن کریڈٹ حاصل کرے گا، جس سے اس کے تمام منصوبوں کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔ بھارت یہ منصوبے زیریں جہلم،بالائی سندھ اورچناب پر تعمیر کرے گا۔ اس کا انکشاف اقوام متحدہ کی دستاویز میں کیا گیا ہے۔ دی نیوز کو ملنے والی اقوام متحدہ کی موسمی تبدیلی کے بارے میں اس دستاویز میں یہ منصوبے کلین ڈیولپمنٹ مکینزم پروجیکٹ ڈیزائین ڈاکیومنٹ کے نام سے شامل ہیں۔ کاربن کریڈٹ ایک تجارتی سرٹیفکیٹ یا اجازت نامہ ہے۔ ہر کاربن کریڈٹ کی موجودہ اسپاٹ ریٹ پر اوپن مارکیٹ میں خرید فروخت کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :