پاکستان
17 مئی ، 2012

آزادکشمیر، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری،10افراد بہہ گئے

آزادکشمیر، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری،10افراد بہہ گئے

مظفرآباد… کیل آزادکشمیر میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، حادثے میں 10 سے زائد افراد دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے،ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ سڑک کی خرابی اورلینڈسلائڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، مسافر جیپ مرناٹ وادی گریز سے کیل آرہی تھی جو چچڑماڑوں کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری، جیپ میں 10 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے میں تمام افراد دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیوٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں۔

مزید خبریں :