کھیل
13 اگست ، 2015

گالے ٹیسٹ: پہلا دن ختم ہونے پر بھارت کے 2وکٹوں پر 128رنز

گالے ٹیسٹ: پہلا دن ختم ہونے پر بھارت کے 2وکٹوں پر 128رنز

گالے........سری لنکا اور بھارت درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ گالے میں جاری ہے۔ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 128رنز اسکور کر لیے ہیں۔ اس سے پہلے میچ میں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ لنکن ٹیم کے لیے بلکل غلط فیصلہ ثابت ہوا اور پوری ٹیم 4.49اوورز میں 183رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی، بھارتی بالرز کی جانب سے روی چندر ایشون نے 46رنز کے عیوض 6وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :