13 اگست ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزراء خواجہ آصف، چوہدری نثار، شاہد خاقان اور سعد رفیق پر حملے کی سازش ناکام بنادی گئی۔ اسلام آباد، راول پنڈی اور ٹیکسلا سے 30مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ دہشت گردوں نے شیخ رشید پر بھی حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ کراچی میں بھی یوم آزادی پر دھماکے کی سازش بھی ناکام بنادی گئی۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، وہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے۔