13 اگست ، 2015
اسلام آباد.......چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی طرف سے آئین اور جمہوریت کو خطرہ ہوا تو سپریم کورٹ مزاحمت کرے گی۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی ریٹائرمنٹ پران کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کا تحفظ اور دفاع کیا ہے تا کہ ملک میں جمہوریت اور اچھے طرز حکمرانی کو فروغ ملے۔ بعد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ 14 اگست کو سبکدوش ہوجائیں گے۔