پاکستان
17 مئی ، 2012

کوئٹہ:پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار جاں بحق

کوئٹہ:پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار جاں بحق

کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :