پاکستان
17 مئی ، 2012

پشاور: اسکیم چوک بڈھ بیر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پشاور: اسکیم چوک بڈھ بیر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پشاور… پشاورکے نواحی علاقہ اسکیم چوک بڈھ بیر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بڈھ بیرپولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ا سکیم چوک میں میکینک کی دکان میں ہوا۔ دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں میں ایک زخمی چل بسا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اہل کار اور بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکا بم پھٹنے سے ہوا۔

مزید خبریں :