17 مئی ، 2012
کراچی… ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کوٹ ادو پاور کمپنی کے بنک اکاوٴنٹس منجمد کر دیئے۔ایف بی آر حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ کیپکو کی طرف 13کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں بقایا جات ہیں، حکام نے بتایا کہ کیپکو کے بنک اکاوٴنٹ لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور کی طرف سے منجمد کرائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ان تمام اداروں کے بنک اکاوٴنٹس منجمد کرا رہی ہے جو ٹیکسوں کے بقایا جات ادا نہیں کر رہے۔ ذرائع کے مطابق حب کو کے بنک اکاوٴنٹس بھی ٹیکس عدم ادائیگی کے عث بند کیئے گئے تھے جو ادائیگی کے بعد کھول دیئے گئے ہیں ۔