17 مئی ، 2012
اسلام آباد… قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کیخلاف وزیرداخلہ رحمان ملک کی طرف سے عائد منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے ، نیب ترجمان کے مطابق عدالتی حکم پر سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری وارنٹ جاری کردئے گئے ہیں نیب کے ترجمان اور ڈائریکٹر ظفراقبال نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر رینٹل بجلی گھروں سے اب تک 2 ارب روپے وصول کرلئے ہیں، اس کیس میں راجا پرویزاشرف، شوکت ترین، لیاقت جتوئی کے بیانات قلم بند کئے ہیں تاہم ان سے ابھی کوئی رقم وصول نہیں کی گئی،انہوں نے کہاکہ رینٹل پاور کیس میں وزرا کے نام ابھی تک ای سی ایل میں شامل نہیں کئے گئے، ترجمان نے کہاکہ سابق چئرمین اوگرا توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ گیس قیمتوں کے ایک اسکینڈل میں اوگرا کے ممبر گیس منصور مظفر کوگرفتار کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ،ترجمان نے کہاکہ نیب نے نواز شریف کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس پر کام شروع کردیا ہے،اس کی تفتیش میں میرٹ پر کام ہوگا۔