پاکستان
17 مئی ، 2012

کہیں نہیں لکھا عدالتی حکم پر سیاسی جماعتیں عمل کرائیں گی، گیلانی

کہیں نہیں لکھا عدالتی حکم پر سیاسی جماعتیں عمل کرائیں گی، گیلانی

اسلام ا ٓباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ انکے خلاف عدالتی حکم پر عمل کرانے کا اختیاراپوزیشن جماعتوں کو نہیں ہے ، پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرچکی ہے کہ غیرملکی جنگجووٴں کو ملک سے نکالنا ہے اور اس پر عمل فوج نے کرنا ہے وزیراعظم گیلانی نے ورلڈ ٹیلی کام ڈے کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کے دوران جب ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ استعفی دیں گے تو وزیراعظم نے کہاکہ استعفیٰ کس کو دوں،انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کو ہمارا چہرہ پسند نہیں، چند جماعتیں سوچتی ہیں کہ عدالتی حکم پر عمل کرانا انکی ڈیوٹی ہے،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ عدالتی حکم پر سیاسی جماعتیں یا ن لیگ عمل کرائے گی، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا ہے کہ ہم آپ کو وزیراعظم نہیں مانتے، اس پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا گیا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ باقی ماندہ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ سرائیکی صوبہ صرف ان کی نہیں 4 کروڑ عوام کی خواہش ہے، انکے خلاف سازشیں کرنے والے سرائیکی صوبہ بننے سے پہلے وزیراعظم کو بھیجنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ نیٹو نے شکاگو کانفرنس کی دعوت غیرمشروط طور پر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :