پاکستان
17 مئی ، 2012

امریکا سے مذاکراتی رابطے شفاف انداز میں ہوں گے، دفتر خارجہ

امریکا سے مذاکراتی رابطے شفاف انداز میں ہوں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد… دفترخارجہ نے کہاہے کہ امریکا سے مذاکراتی رابطوں کا شفاف انداز میں کیا جائے گا اور اس میں قومی مفاد کیلئے بہتر فیصلے کیئے جائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے پاک امریکا رابطوں کے حوالے سے ایک بیان میں کہاکہ پارلیمنٹ کی تمام سفارشات پر حقیقی روح کے مطابق عمل ہوگا، کابینہ کی دفاعی رابطہ کمیٹی میں طے کئے گئے اصول کے مطابق نیٹوسپلائی روٹ، سلالہ حملہ پر معافی کا تقاضا، سرحدوں پرنئے قواعد اور ڈرون حملے روکنے پر بات چیت کو شفاف انداز میں جاری رکھا جائے گا، ترجمان نے کہاکہ پاکستان تمام ایشوز پر امریکا سے رابطے میں رہے گا اور فیصلے ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :