17 مئی ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نواز شریف نے سندھ میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام تیز کر دیا ہے اور سیاسی رہ نماوٴں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہیج۔ یہ کمیٹی سیاسی رہ نماوٴں سے ملاقاتیں کرکے انہیں مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے اعلامئے کے مطابق لیاقت جتوئی کو کمیٹی کا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ارکان میں امیر بخش بھٹو،عرفان اللہ مروت،ڈاکٹر بہادر ڈہری،اسمٰعیل راہو،امداد چانڈیو،ماروی میمن،سلیم ضیاء اور راجا انصاری شامل ہیں،یہ کمیٹی سندھ کے سیاستدانوں کے ساتھ رابطے تیز کرکے انہیں مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔