17 مئی ، 2012
حب …کراچی سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں ساکران پولیس نے برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لسبیلہ عبدالرؤف بڑیچ کی ہدایت پر حب کے نواحی علاقے ساکران کے ایس ایچ او غلام مہدی بگٹی نے کراچی سے ساکران میں داخل ہونے والے راستے کی ناکہ بندی کر کے کراچی سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں اندرون بلوچستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان واحد پٹھان اور ثاقب پٹھان کو گرفتار کرلیا۔